بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

 کراچی: پٹیل پاڑہ میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، مسلح ملزم سے نہ صرف گتھم گتھا ہوگئے بلکہ ملزم کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پہلے ایک عام گاہک کی طرح خریداری کی اور جب دکاندار بزرگ کی توجہ ہٹی تو اس نے پستول نکال کر دکان کے اندر چھلانگ لگادی۔

اسی دوران بزرگ نے اسے پکڑلیا اور گتھم گتھا ہوگئے ، اس دوران انھوں نے مکوں اور لاتوں کی بارش کردی ، ملزم اس غیر متوقع صورتحال سے گھبراگیا اور اس نے راہ فرار اختیار کرلی ۔

The post بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wEv5wP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...