وزیراعظم کا اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل کے ذریعے شکایات پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔

چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سےسرکل رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، جب کہ انسپیکٹر کو آپریٹیو سوسائیٹیز کو عہدہ سے برطرف، متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی، جس کے بعد وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی، اور چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔

The post وزیراعظم کا اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBQxUL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...