سندھ حکومت نے 27 بڑے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

 کراچی: سندھ حکومت نے 27 بڑے ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی، محکمہ داخلہ سندھ نے انعامی رقم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ان ملزمان کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بدنام زمانہ ملزمان واجد کندرانی، بدر عرف بدرو ڈاہانی کے سر کی قیمت دس 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

واشو عرف سورہیہ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے اور غلام سرور کٹوہر، حاکم جعفری کے زندہ یا مردہ گرفتاری یا نشاندہی پر انعام مقرر کیا گیا ہے۔

خادم بھیو، مہیسر بنگلانی، عطا محمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ علی سبزوئی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے جبکہ بیلو بنگلانی کی گرفتاری پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ رہزن، سکندر اور عرب کے سروں کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے محکمہ داخلہ کی فہرست میں ملزمان صحبت جاگیرانی اور پرویز جاگیرانی بھی شامل ہیں۔

ان 27 خطرناک ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر مجموعی طور پر دو کروڑ 60 لاکھ روپے کےانعام کا اعلان کیا گیا ہے یہ 27 خطرناک ملزمان سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

The post سندھ حکومت نے 27 بڑے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vyXkNC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...