لاہور: پنجاب کے 34 اضلاع کے کالجز 31 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے 36 میں سے 34 اضلاع کے کالجز 31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گے، بقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں 5 جون تک تمام اساتذہ اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی فیض آباد انٹرچینج کے نیچے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس میں میٹرک اور بارویں جماعت کے طلباء شامل ہیں۔ احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے سارا سال تعلیمی ادارے بند رہےاور مختصر عرصے کی آن لائن کالاسز ہوئیں، اب حکومت نے پیپرز لینے کا اعلان کیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں، آن لائن پڑھائی اور کلاسز کے بعد پیپر بھی آن لائن ہونے چاہیے، اساتذہ نے اسکول کالجز میں پڑھا یا نہیں تو پیپر کیسے دیں گے۔
The post پنجاب کے 34 اضلاع میں کالجز کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uwUKWQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box