ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ن لیگ کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہوگا، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور وہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر موقف واضح کریں گے، جب کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

 

The post ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SEpqbm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...