ترین گروپ کے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج

 لاہور: ترین گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترین گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ دفعہ 506،258 .189، 153 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ شہزاد اکبرنے مذہبی حوالے سے الزام تراشی پراندراج مقدمہ کی درخواست دی۔

اس متعلق ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ آج پتہ چلا شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو گرفتاری بھی دوں گا۔

شہزاد اکبرکی جانب سے 20 مئی کودرخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک پروگرام میں ان پرجھوٹے الزامات لگائے جن سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ روزفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی تھی جس کے بعد  جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی تھی۔

The post ترین گروپ کے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vBJb2a

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...