وزیراعظم نے ن لیگ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بتادی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کی کچھ تفصیلات جاری کردیں۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے نتائج سےتحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کےمحکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے۔ ن لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کےبرعکس ہماری حکومت کےگزشتہ 31 ماہ کےدوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نےبدعنوان عناصرسے 220 ارب روپےواپس نکلوائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کےاقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپےکےبرعکس ہمارےدور میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ ن لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارےدور میں 2.35 ارب روپےکی کیش ریکوری ہوئی۔ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکےمقابلےمیں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپےہوچکاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہی فرق نیب کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہے۔1999سے2017 کےدوران وصول کئےگئے محض 290 ارب کےمقابلےمیں ہمارےدورِ حکومت (2018 تا 2020) میں نیب نے بدعنوان عناصرسے484 ارب روپےواپس نکلوائے۔جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اوراحتساب کی مشینری کو بِلامداخلت کام کاموقع دیتی ہےتو نتائج ملتےہیں۔

The post وزیراعظم نے ن لیگ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fmTBgh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...