بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود

 اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیض اللہ کموکا کی زیرِ صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں، اتفاق رائے سے آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے، بجٹ میں مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد اور بجٹ خسارہ 6.3 فیصد رکھا گیا ہے جب کہ ملکی مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 81.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ملکی معیشت کا حجم 54 ہزار 341 ارب ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیوں اور پاور سیکٹر کیلئے سبسڈیز جاری رہیں گی، مالی سال 2021-22 میں 7 ہزار 989 ارب روپے گراس ریونیو کا ہدف رکھا گیا ہے، رواں مالی سال کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.3 فیصد ہے، رواں مالی سال 4100 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال 4700 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ابھی بھی دباوٴ میں ہے، خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے آئی ایم ایف سہولت دے گا، کورونا کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے 4 جائزے تعطل کا شکار رہے، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

The post بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uy57Kg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...