عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1907 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے اور بالاآخر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کے دن فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 950 روپے اور 815 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی گھٹ کر 95 ہزار 850 روپے کی سطح پر پہنچ گٸی۔
The post سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3foebg7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box