کراچی: پولیس نے گلشن اقبال میں نومولود کو اغوا کے بعد 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی دائی کو بیٹی سمیت گرفتارکرکے بچہ بازیاب کرلیا۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو اغوا کے بعد 3لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی دائی کو بیٹی سمیت گرفتارکرکے نومولود کوبازیاب کرلیا۔
ترجمان اے وی سی سی کے مطابق پروین رحمت نامی ملزمہ مدینہ مسجد ضیاءالحق کالونی گلشن اقبال میں رہائش پذیر ہے اور دائی کا کام کرتی ہے، 26 مارچ کو دائی کے گھر میں حنا نامی خاتون نے ایک بچے کوجنم دیا تھا، جس کے بعد ملزمہ نے اپنی بیٹی انعم رحمت کے ساتھ مل کر نومولود بچے کو غائب کردیا تھا۔
نومولود بچے کے والد وقاص اقبال نے مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی، گزشتہ روز اے وی سی سی پولیس نے گلشن اقبال میں واقع نجی کلنک سے ملزمہ پروین رحمت کو گرفتارکرکے اس کی نشاندہی پر نومولود کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، اور والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ مغوی نومولود بچے کو انھوں نے 3 لاکھ روپے میں ایک بے اولاد جوڑے کوفروخت کردیا تھا۔
The post نومولود بچے کواغوا کرنے والی دائی بیٹی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SnMOKd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box