خوشاب: 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے صرف 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار ہوگئی، تاہم پولیس نے صرف دو گھنٹے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ احمد پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ واقعہ محلہ احمد پور میں پیش آیا، جہاں بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم اندر گھس آیا، اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ڈی پی او خوشاب محمد نوید تک پہنچی تو انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔
The post خوشاب میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RVcnST
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box