کراچی: سخی حسن ہائیڈرینٹ کی جبری بندش کے بعد کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا یہاں بحران کا شکار علاقوں کو آن لائن ٹینکر سروس معطل ہونے کے بعد ٹینکر مافیا کی گرفت مضبو ط ہو گئی ۔
آن لائن سروس کے زریعے ایک ہزار روپے میں ملنے والا 1000گیلن کا ٹینکر 2500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی اور واٹر بورڈ کے مابین اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیںڈپٹی کمشنر نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہائیڈرینٹ کھولنے کی اجازت دیدی ہے مگر واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں وہ پانی کہاں سے لاکر ٹینکرز کو فراہم کریں واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرینٹ کیلیے آپریشنل ٹائم رات 9سے 3بجے مقرر کر رکھا ہے نیپا ، اسٹیل ٹاؤن، صفورا، بلدیہ ٹاؤن ، اور منگھوپیر ہائیڈریٹ 3کروڑ کی ابادی کے شہر کی شکایات کے ازالے کے لیے ناکافی ہیں ۔
The post کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBK63T
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box