پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
محکہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں مزید تیزی آئی ہے۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 39 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار 540 ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہری ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے، جن میں سے لاکھ 22 ہزار 353 شہریوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسین کی دوسری ڈوز لی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 ہزار 775 بزرگ شہریوں کو ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین دی گئی ہے ، اس طرح صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 128 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی ترجیحی ویکسینیشن کے لیے الگ کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔
The post خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے متجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p1hzRo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box