پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار کورونا کا شکار ہو کر گزشتہ دو مہینوں سے نارتھ ویسٹ جنرل اسپتال پشاور میں زیر علاج تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر عالیہ مختیار نے 1994 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 68 جبکہ ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bXMZTx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box