اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے سابق ایس پی پنجاب پولیس سید حسیب کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔
نیب راولپنڈی نے سابق ایس پی سید حسیب کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت راولپنڈی میں جمع کروایا۔ سابق ایس پی کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے کی درخواست پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ سے نیب کو موصول ہوئی تھی، جس پر ڈی جی نیب راولپنڈی نے ملزم کے خلاف 3 مئی دوہزار اٹھارہ کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔
سابق ایس پی نے 1978 میں پنجاب پولیس بطور اے ایس آئی جوائن کی، 2002 میں ڈی ایس پی اور 2010 کو ایس پی کے عہدے پر فائز ہوئے، بطور پولیس آفسر ملزم حسیب حسین کی مکمل تنخواہ 92 لاکھ بنتی ہے، لیکن ملزم کی جائیداد آمدن سے کئی گناہ زیادہ ہے۔
دوران پولیس سروس سابق ایس پی سید حسیب نے 14 مختلف مقامات پر جائیدادیں بنائیں، جن میں سے 12 جائیدادیں غیرقانونی آمدن سے بنائی گئی، نیب نے ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں کی بنیاد پر دائز کیا جس میں 13 کروڑ رقم ملوث ہے، نیب راولپنڈی نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
The post نیب نے سابق ایس پی پنجاب پولیس کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i50t3v
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box