اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی۔
وزیراعظم عمران خان نے رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کے کمرشل لانچ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے خوش آئند دن ہے، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا، رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیزپردیں، ہمیں ایکسپورٹ پرتوجہ دینی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکنا ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے، قوم سے کہتا ہوں اچھا وقت آنے والا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومیتں اورمرکزسرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بدقسمتی سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، ہماری حکومت ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے، ماضی میں ملکی معیشت تباہ تھی اورادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوا، کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاوَن سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے، لاک ڈاؤن لگاتے تو ملک کاوہ حال ہوتا جوآج بھارت کا ہے، لوگ حیران ہیں کہ ہماری گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگیا۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون:
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون چین پاکستان اقتصادی راہداری کلسٹر کا ایک حصہ ہے جوصوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون چائنا پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت خیبر پختونخوا حکومت اور خیبر پختونخوا اقتصادی زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون تقریباً ایک ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے جو ایم ون موٹروے پر چین پاکستان اقتصادی راہداری روٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع سے منسلک ہے ، جس کی بدولت یہ منصوبہ تزویراتی لحاظ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کی تکمیل چین کی ریاستی ملکیتی انٹرپرائز “چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC)” اور “خیبر پختونخواہ اقتصادی زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)”کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون میں دواسازی ، ٹیکسٹائل ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، اسٹیل اور انجینئرنگ سے متعلقہ مختلف صنعتیں ہوں گی۔ 700 ایکڑ اراضی کی لیز کے ضمن میں اب تک 2000 ایکڑ اراضی سے زیادہ کے لئے آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ اس منصوبے سے خطے کے تقریبا 200،000 مقامی افراد کو بلا واسطہ اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔
The post لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oXwj3K
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box