نیو کراچی صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل سوارموبائل فون پر بات کرتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔
دوران ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل کا استعمال پاکستان میں ایک عام مسئلہ ہے اور اس موذی عادت میں مبتلا افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ شہرقائد میں ہوا، اور 25 سالہ موٹر سائیکل سوار موبائل پر باتیں کرتے ہوئے کھمبے سے ٹکڑا کر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے غازی ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، ایس ایچ او صنعتی ایریا یونس خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
متوفی موٹرسائیکل پر چائے لینے گیا تھا واپس آتے ہوئے موبائل پربات کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ وہ کھمبے سے ٹکرا گئی اور سر پرچوٹ لگنے کے باعث وہ موقع پرہی دم توڑ گیا، متوفی کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی۔
The post موبائل فون نے نوجوان کوموت سے ہمکنارکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vzXlki
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box