پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طالبات کے لیے وظائف مقرر کردیے۔
محکمہ تعلیم نے بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے، نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں، بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔
The post خیبرپختونخوا میں طالبات کے وظائف کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p2OGEA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box