لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی گئی۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرائی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر فوری طور پر 2 ہفتوں کے لیے رہا کیا جائے۔
(ن) لیگی پارٹی ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے پر نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جاتی امرا قبرستان میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں کی جائے گی۔
The post (ن) لیگ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kUPMhO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box