کوہلو میں شادی کی تقریب میں سلنڈر دھماکے میں ہلاک بچوں کی تعداد 14 ہوگئی

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

8 نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلو؛ شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر کا دھماکا، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر اسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور آج ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان برن سینٹر میں مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

The post کوہلو میں شادی کی تقریب میں سلنڈر دھماکے میں ہلاک بچوں کی تعداد 14 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UTVGFk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...