پشاور کے اسکول میں رات کو رقص کی محفل پر نوٹس، ہیڈماسٹر اور چوکیدار معطل

 پشاور: پشاور کے پرائمری اسکول میں رات کو رقص و سرود کی محفل پر صوبائی وزیر تعلیم کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار کو معطل کردیا۔

پشاور کے نواحی علاقے متھرا سرکل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول قلعہ چندن میں گزشتہ رات رقص و سرود کی محفل سجائی گئی جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکی نے اسکولوں میں اس قسم کی محافل کا سختی سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے چوکیدار اور ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کرکے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سفید سنگ کے پرنسپل کو 3 روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

The post پشاور کے اسکول میں رات کو رقص کی محفل پر نوٹس، ہیڈماسٹر اور چوکیدار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/383W6kn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...