لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 20 ماہی گیروں سمیت 24 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، انھیں دوہفتوں کے لیے ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب بنائے گئے کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائیگا، واہگہ بارڈر پر ہی ان قیدیوں کے کوروناٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ادھرسفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک مزید گروپ جمعرات 26 نومبر کو واپس وطن پہنچے گا۔
The post بھارتی جیلوں سے رہا ہونیوالے 24 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KEQGmg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box