اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے پابندی کے باوجود 2سالہ بی اے، بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کر دیا جب کہ ایچ ای سی نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے تحت 31دسمبر 2018کے بعد 2سالہ بی اے ڈگریوں میں داخلہ غیر قانونی تھا۔
The post ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33hLDyq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box