دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دشمن فرقہ واریت اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ مسلط کی جارہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے کوشش کررہا ہے، 2019 میں بھی دشمن نے ہم پر حملہ کیا اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دباکر بھاگ گیا، اب دشمن نئی چال چل رہا ہے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، دشمن لسانی، مذہبی منافرت سے لڑانے کی کوشش کرے گا اور امن کو منتشر کرے گا تاہم ہم نے کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور کسی پر جملہ نہیں کسنا، صرف محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، پاکستان کے علماء سے گزارش ہے، علماء نے ہمیشہ جوڑا ہے اور امن کی بات کی ہے۔

The post دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32UzpvV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...