نوازشریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان سینیٹ میں ناکام ہوں، سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی تاہم عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہیں جب کہ ملک کو لوٹنے والے 31 دسمبر تک جیل کی رونقیں بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پتہ نہیں مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں جب کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے رائیونڈ میں مودی سے ملاقات کی آج کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بسوں میں لوگوں کو لے جاکر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کیا گیا جب کہ نیب دفتر پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی۔

The post نوازشریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33ZKHOU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...