فیصل واڈا کا طلال چوہدری کے لیے گانے کے ساتھ صحت یابی کا پیغام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کے لیے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

دو روز قبل مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اس وقت  زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے طلال چوہدری کے لیے جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ایک شخص کافی بری حالت میں گانا گاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا تعلق خاتون رکن اسمبلی سے نہیں ہے میں اس کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا لہذا میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے طلال چوہدری کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے جو  تین روز میں اس پورے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی۔

The post فیصل واڈا کا طلال چوہدری کے لیے گانے کے ساتھ صحت یابی کا پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3czTjzs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...