شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سولات کے جوابات مانگ لئے

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سولات کے جوابات مانگے ہیں۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی باتیں کیں ان پر کسی شخص نے  یہ نہیں کہا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں، کیوں کہ میں کسی سے ہدایات لے کر بات نہیں کرتا، 14وزارتوں پر فائز رہا ہوں ،سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج میں نوازشریف کے لئے 10 سولات چھوڑ کرجارہا ہوں وہ ان کا جواب دیں، نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ اور اسامہ سے کتنا چندہ ملا؟ ۔ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ اورمودی کو فون کون اور کیوں کرتا تھا؟۔  لندن میں نیب پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائیں سپریم کورٹ پر کس نے حملہ کروایا؟، جسٹس سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟ قوم کو آگاہ کیا جائے انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی؟۔، بینظیر کی کردار کشی کیلئے پیٹر گیلبرک کا لیٹر حسین حقانی کے دستخط سے کس نے جاری کیا؟، ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے؟ پہلے انکار اور اب اعتراف کیوں کیا؟، عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں، نوازشریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی قیمت پر استعفے نہیں دے گی،  نون لیگ کے کئی لوگ استعفے نہیں دیں گے، جو لوگ استعفے دیں گے ان پر الیکشن کرا دیں گے، جنوری تک سب کچھ واضح ہو جائے گا یہ سب ٹائیں ٹائیں فش ہو جائیں گے، مجھے تو خدشہ ہے ن اور ش میں ط نہ نکل آئے، ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے، م اور ن لیگ کی پتھراؤ کی سیاست لندن سے شروع ہوئی۔

The post شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سولات کے جوابات مانگ لئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3czr0kS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...