وفاق کا کراچی پیکج پر ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی: شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائےگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے  کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، جب کہ کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے، کمیٹی کراچی ترقیاتی پیکج میں وفاقی منصوبوں پر تجاویز دے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں کے لیے پیشرفت کا فیصلہ کیا ہے، پیکج کے تحت وفاقی منصوبوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی،اور  ٹرانسفارمیشن پیکج کے وفاقی منصوبوں کی فنڈنگ، وسائل کی دستیابی اور دیگر تفصیلات آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، جب کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی تعاون و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس بھی 28 ستمبر کو متوقع ہے، جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

The post وفاق کا کراچی پیکج پر ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/368fNqd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...