کراچی: سول ایوی ایشن اسکول انتظامیہ کی بدترین انتظامی غفلت،امتحانی فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے150طلبا پروموٹ نہ ہوسکے جب کہ گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیو الے اسکول کا ایک بھی طالبعلم کامیاب نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق امتحانی فارم جمع نہ کروانے پر سی اے اے اسکول کے طلبا پروموٹ نہ ہوسکے،ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اسکول نمبر2کے سینئرٹیچرایوب چانڈیو کی جانب سے بدترین غفلت کی وجہ سے 150طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پرلگ گیا اورسال 2020 میں سول ایوی ایشن اسکول کا ایک بھی طالب علم امتحانی عمل میں شریک نہ ہوسکا۔
کراچی بورڈ نے تمام اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے تاہم سول ایوی ایشن کے اسکول نمبر 2 کے طلباایڈمٹ کارڈ سے محروم رہے۔ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے اور امتحانی فارم جمع کرانے کی ذمے داری ٹیچر ایوب چانڈیو کی تھی،بچوں کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر بھی اسکول ایڈمنسٹریٹر خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے،گزشتہ سال میڑک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسکول کا ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق سینئر اسکول ٹیچرایوب چانڈیو نے بچوں کے والدین سے لاکھوں روپے امتحانی فیس وصول کی مگران کے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے اورساری رقم ہڑپ کرلی،اسکول انتظامیہ کی انتظامی غفلت کی وجہ سے 150 طلباکا مستقبل داؤپرلگ گیا۔
سول ایوی ایشن اسکول نمبر 2 کے سینئر ٹیچر ایوب چانڈیو اورشاہد گرفتار ہوچکے ہیں، اسکول انتظامیہ کے افراد لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب میں چھٹیاں گزار رہے تھے، ٹیچر ایوب چانڈیو کی غفلت بچوں کے مستقبل خراب کرنے کی وجہ بنی۔
ایس ایچ او ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کلیم موسیٰ کے مطابق بچوں کے والدین کی جانب سے ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے تحت مقدمے میں نامزد ملزم ایوب چانڈیو اورشاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
The post سی اے اے اسکول کی غفلت، 150 طلبا کو ترقی نہ مل سکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/342g3o4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box