شہباز شریف عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار ہوئے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے اور باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی۔

یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان ماضی کی طرح عدالتوں سے مرضی کے فیصلے چاہتا ہے، نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہباز شریف اپنے اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے لیکن انہیں بتانا ہوگا کہ اثاثے کیسے بنائے؟

یہ پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا لاہور ہائی کورٹ نے شواہد دیکھ کر شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کی، شہباز شریف نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس بنا کر منی لانڈرنگ کی جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، انہی عدالتوں نے جب آپ کو ریلیف دیا تو آپ نے قبول کیا  اب سزا کیوں قبول نہیں؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا مریم نواز اپنے خاندان کی چوری چھپانے کے لیے معاملہ سیاسی بیانیے کی طرف منتقل کررہی ہیں، مفاہمت کی سیاست کا طعنہ دے کر مریم نواز نے مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے، اگر آپ کو اعتراض ہے تو ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں۔

The post شہباز شریف عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار ہوئے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ifteqB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...