عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیرہونے کا ثبوت دیا، وفاقی وزیرامورکشمیر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورکا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے وزیراعظم کے خطاب پربیان پراپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بارپھرتاریخی خطاب کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کو کشمیری عوام بھرپورسراہا رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیا، حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے، عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریرکے بعد مسئلہ کشمیرپرعالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا۔

علی امین گنڈاپورنے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وبربریت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

The post عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیرہونے کا ثبوت دیا، وفاقی وزیرامورکشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FSaTmF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...