مریم نوازکی نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان اختلافات کی سختی سے تردید

 لاہور: مریم نواز نے نواز شریف اورشہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کی ہے۔

مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشاءاللّہ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔

اس سے قبل مریم نوازنے شہبازشریف کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے قوم کی خدمت کیلئے بے غرض اورانتھک محنت کی، شہبازشریف نے سیاسی وذاتی انتقام کے باوجود بھائی سے بلا خوف وفاداری نبھائی اوروہ میرے لئے دوسرے باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔

The post مریم نوازکی نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان اختلافات کی سختی سے تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cqrwBq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...