عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کمزو ر طبقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنڈہ ترقی اور خوشحالی ہے جب کہ سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں، اپوزیشن احتسابی عمل کو بر یک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا، شفاف اور بلاتفر یق احتساب ملک وقوم کے لیے لازم ہو چکا ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

The post عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kKBSPE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...