اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا کے747 نئے کیسزاور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے گزشتہ روز747 نئے کیسز رپورٹ اور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار263 اوراب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار479 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 8 ہزار903 ہے، ملک بھرمیں اب تک 2 لاکھ 96 ہزار881 افراد صحتیاب ہوچکے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار795 ہوگئی، پنجاب میں 99 ہزار378 اورخیبرپختونخوا 37 ہزار776 ، اسلام آباد میں 16 ہزار581 اوربلوچستان میں 15 ہزار257، آزاد کشمیر2 ہزار269 اورگلگت میں 3 ہزار778 تعداد ہوگئی۔
The post ملک بھرمیں کورونا کے747 نئے کیسزرپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HLX4a1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box