طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ  ‏طلال چوہدری کا معزز خاتون رکن قومی اسمبلی  کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے،

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت اس پر ایکشن لے گی اور عائشہ صاحبہ کی اس غنڈا گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ معزز رکن اسمبلی کے گھر پر پولیس سیکیورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیے:طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

‏شہباز گل نے کہا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے۔ طلال چوہدری مریم صفدر صاحبہ کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ طلال چوہدری کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئیے قابل شرم حرکت ہے۔ ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری ، خواتین بارے یہ نازیبا کلمات کہتے رہے۔

tweet

واضح رہے اس سے قبل فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس سے قبل لاہور کی وزیر صحت کو ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ طلال چوہدری کے علاج معالجے اور سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔

بعدازاں کی جانے والی ٹوئٹ سے تاثر ملتا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلال چوہدری پر ہونےو الے تشدد  کو مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے کے واقعے سے جوڑ رہے ہیں۔

 

The post طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/333IPVT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...