نوازشریف کے اداروں کیخلاف مؤقف کی تائید نہیں کروں گا، معطل ایم پی اے (ن) لیگ

لاہور: نون لیگ کے معطل ایم پی اے جلیل شرق پوری نے کہا ہے کہ کے اداروں کے خلاف نوازشریف کے مؤقف کی تائید نہیں کروں گا۔

گزشتہ روز نون لیگ سے معطل کئے جانے والے پنجاب اسمبلی کے رکن جلیل شرق پوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم جھوٹ سے اجتناب کرتے ہیں، قائد سے ایسی کمزور بات نہیں ہونی چاہیے تھی ان کی بات سے دل دکھا، اداروں کے خلاف نوازشریف کے موقف کی تائید نہیں کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  جلیل شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل

جلیل شرقپوری نے کہا کہ شہبازشریف کا کسی بھی ادارے کے خلاف بات کرنے کا رجحان نہیں، اے پی سی میں نواز شریف کی فوج مخالف تقریر قومی مفاد کےخلاف ہے، انہوں نے جذبات میں آکر ایسی باتیں کیں، ان سے کہوں گا جذبات میں آکر قومی اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، ان جیسی شخصیت سے ایسی بات نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی اے پی سی میں کی گئی تقریر پر تنقید کرنے کی پاداش میں رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔

The post نوازشریف کے اداروں کیخلاف مؤقف کی تائید نہیں کروں گا، معطل ایم پی اے (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j7jKit

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...