بنوں: داود شاہ میں لیڈی ہیلتھ ورکراورپولیوٹیم پرحملے وتشدد کے واقعہ پرڈاکٹرزتنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔
بنوں کے یونین کونسل داود شاہ میں لیڈی ہیلتھ ورکراورپولیو ٹیم پرحملے وتشدد کے واقعہ پرڈاکٹرز تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ اس متعلق پراونشل ڈاکٹرزاسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بنوں کی انتظامیہ پولیو میں ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ ورکرز اورخواتین لیڈی ہیلتھ ورکرزکو تخفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے، دودن پہلے بھی بنوں میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو پولیو کی ڈیوٹی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پراونشل ڈاکٹرزاسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ملازمین کے تخفظ کیلئے سکیورٹی ایکٹ 2017 فی الفور اسمبلی سے پاس کرائے، وزیرصحت چیف سیکٹری آئی جی خیبر پختنخوا بنوں اور وزیرستان میں پولیو کے دوران ہیلتھ ملازمین پر پر تشدد واقعات کا نوٹس لیں اورذمہ داروں کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیا جائے بصورت دیگر پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گے اوروزیرستان میں پولیومہم کے دوران شہید کی گئی لیڈی ہیلتھ ورکرکوشہید پیکیج کے تحت ایک کروڑ روپے شہید پیکیج دیا جائے۔
The post بنوں میں لیڈی ہیلتھ ورکروپولیوٹیم پرحملے کے واقعہ پرڈاکٹرزتنظیمیں سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34dTNb5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box