کراچی: کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی 450 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی اور 3 اسمگلرز کو گرفتار کرکے 3 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چرس کا وزن 450 کلو گرام ہے، جب کہ کوچ میں سوار 2 مسافر خواتین سے بھی 15 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد ہوئی، مجموعی طور پر اس چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 77 کروڑ سے زائد ہے۔
The post کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 450 کلو چرس برآمد، اسمگلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iW7aCN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box