منی لانڈرنگ کیس؛ سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا گیا

لاہور: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالےسے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو 1 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان شہباز کے چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپےکاانکشاف

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی، اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے، آپ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور سلمان شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آگئیں

دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسیکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سیکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/334UQuf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...