طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

لاہور: سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری  گھر سے مدینہ ٹاون جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، اور ہڈی جوڑ کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں اسپتال کے ایگزیکٹیو روم میں رکھا گیا ہے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے،  لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔

 

The post طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G5yL5T

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...