اسلام آباد / لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا اہم ہنگامی اجلاس آج ( منگل) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ ( ن) سیکریٹریٹ پارک روڈ بالمقابل چٹھہ چک شہزاد اسلام آباد میں سہہ پہر 3بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے اور شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ اجلاس میں دیگر سیاسی قائدین اور رہنما ؤں کے خلاف بھی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
The post پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30h70hS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box