مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب پر شدید احتجاج، ’دہشتگرد‘ کے نعرے

 اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف حریت کانفرنس نے  بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کیا اور مظاہرین نے ’دہشت گرد، دہشت گرد ،بھارت دہشت گرداور مودی دہشتگرد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ اقوام متحدہ میں مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔مودی کو اقوام متحدہ سے خطاب کا کوئی حق نہیں۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں حریت نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے مودی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی مخالف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی کے خطاب کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مقررین کاکہناتھا کہ مودی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،کشمیری قوم مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب کو مسترد کرتی ہے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں قرار دادیں منظور کر چکی ہے، مودی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پاوٴں تلے روند رہا ہے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو لنک کے ذریعے  آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

The post مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب پر شدید احتجاج، ’دہشتگرد‘ کے نعرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mRvfNn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...