فضل الرحمن کی نیب پیشی، 10ہزار رضاکارساتھ جائیں گے

 لاہور /  پشاور: سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) فضل الرحمن کی نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار رضاکارساتھ جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کی نیب پیشی کے حوالے سے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 30ستمبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں غورکیا جائیگا کہ فضل الرحمٰان نے پیش ہوناہے یا نہیں۔

دریں اثناء مفتی محمود مرکز میں صوبائی سالاراعلیٰ مولانا عزیز احمد اشرفی کی زیر صدارت سالاروں کے اجلاس میں نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار باوردی رضاکاروں کے نیب آفس جانے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی جماعت انصارالاسلام کو جو بھی تیار رہنے کی ہدایات دیگی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سکھر سے اسلام آباد واپسی کے دوران لاہور میں مختصرقیام کیا اور جے یوآئی ف کے کارکن قاری مشتاق کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

The post فضل الرحمن کی نیب پیشی، 10ہزار رضاکارساتھ جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l1GPUD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...