چمن: کلی محمد حسن ٹھیکیدارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی جب کہ پولیوورکرز محفوظ رہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لیویز زکاء اللہ درانی کے مطابق چمن کے علاقے کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں نامعلوم افراد نے پولیوورکرز اور لیویز اہلکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
The post چمن میں نامعلوم افراد کی پولیو ورکرز اور لیویزاہلکارپرفائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mXb9S0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box