مظفر آباد / اسلام آباد / پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے، نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں۔
مولانا نے کہا کہ ملک میں اسلامی عدالت کے قیام کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے متوازی عدالت بنائی جا رہی ہے، مجھے بتائیں کہ نیب کورٹ کیا متوازی عدالت نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران احتساب کی آڑ میں اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔
The post شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sa5WYG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box