پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے دو ملزمان گرفتار،  مغوی بازیاب

پشاور: سرہند پولیس نے کارروائی کرکے مغوی وکیل کو بازیاب کراکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر عبدالسلام کے مطابق پشاور سرہند پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا ہونے والے وکیل ایڈووکیٹ عمران کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جب کہ دو مسلح اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے انہو ں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کررکھا تھا۔

 

The post پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے دو ملزمان گرفتار،  مغوی بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i3GxKZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...