سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اور وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے بھی تین مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل لاء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔
The post اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i4ocNH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box