کراچی: طاہر ولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے طاہرولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، جس میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کرلی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایک سفید رنگ کی کار سڑک کنارے پارک ہے، اور جب موٹرسائیکل پر دو پولیس اہلکار کار کی جانب جاتے ہیں، تو پولیس اہلکاروں کے پہنچتے ہی کار میں موجود 3 مسلح ملزمان باہر نکل کر پولیس پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولی لگتے ہی ایک اہلکار سڑک پر گر گیا، اور دوسرا اہلکار اپنی جان بچا رہا ہے، جب کہ کار سوار تیزی سے کار دوڑاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ آج صبح پیش آیا تھا۔
content.jwplatform.com
The post کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SbAk51
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box