اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے اجلاس میں کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز سے آگاہ کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک سے تشخیص ہونے والے 747 کیسز میں سے 365 کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس صورت حال میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے متاثرین کی فوری تشخیص، رسائی اور صحت سے متعلق ضابطوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیا۔
سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ انتظامیہ مرض کے پھیلاؤ کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا میں دوبارہ اضافہ؛ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون (ایم ایس ایل ڈی) کے نفاذ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
The post کورونا وائرس؛ وفاقی حکومت کی کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ihIELg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box