اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان سب مودی کے ہندوستان کی شیطانیوں سے متاثر ہیں۔
بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جودھ پور میں بچوں سمیت 11 معصوم پاکستانیوں کو پرسرار ہلاکت ہوئی، یہ پاکستان کے بچے اور پاکستان کی خواتین تھیں، ان کے بھارت جانے سے رشتہ ختم نہیں ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہندوستان میں جو زیادتی ہوئی اس پر بھارتی حکومت کا سلوک نامناسب ہے، پاکستانی ہندؤں کو مجبور کیا جارہا تھا کہ وہ آر ایس ایس کا حصہ بنیں، ان کے انکار پر پاکستانی ہندؤں کا قتل کیا گیا، ہندو خاندان کی ایک بیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف بیان دینے اور کام کرنے پر مجبور کیا گیا، عالمی برادری بھارتی حکومت کے مظالم کا نوٹس لے، اور پاکستان کے شہریوں کا ناحق خون جو ہندوستان میں بہا، بھارت اس کا جواب دے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو مودی نے جس طرح فاشسٹ حکومت میں تبدیل کیا پاکستان سمیت تمام ہمسائے اس کا شکار ہیں، چین، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان ، مودی کے ہندوستان کی شیطانوں سے متاثر ہیں، جہاں ہمسایہ ممالک بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے محفوظ نہیں، وہیں خود بھارت کے اندر بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں، پورا اقوام عالم بھارت کے رویے سے پریشان ہے۔
The post تمام ہمسایہ ممالک بھارت کی شیطانیوں کا شکار ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/309E4s7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box